🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
162. أبو سفيان، عن أم سلمة
ابوسفیان کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20019
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، ثنا بِشْرُ بْنُ عُبَيْسٍ، حَدَّثَنِي النَّضْرُ بْنُ عَرَبِيٍّ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ فِي السَّمَاءِ مَلَكَيْنِ أَحَدُهُمَا يَأْمُرُ بِالشِّدَّةِ وَالْآخَرُ يَأْمُرُ بِاللِّينِ وَكُلٌّ مُصِيبٌ جِبْرِيلُ وَمِيكَائِيلُ، وَنَبِيَّانِ أَحَدُهُمَا يَأْمُرُ بِاللِّينِ وَالْآخَرُ يَأْمُرُ بِالشِّدَّةِ وَكُلٌّ مُصِيبٌ، وَذَكَرَ إِبْرَاهِيمَ وَنُوحًا، وَلِي صَاحِبَانِ أَحَدُهُمَا يَأْمُرُ بِاللِّينِ وَالْآخَرُ بِالشِّدَّةِ وَكُلٌّ مُصِيبٌ، وَذَكَرَ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ،»
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آسمان میں دو فرشتے ہیں، ان میں سے ایک سختی کا حکم دیتا ہے اور دوسرا نرمی کا، اور دونوں درست ہیں، وہ جبریل اور میکائیل ہیں۔ اور دو نبی تھے، ان میں سے ایک نرمی کا حکم دیتا تھا اور دوسرا سختی کا، اور دونوں درست تھے“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابراہیم اور سیدنا نوح علیہما السلام کا ذکر فرمایا: ”اور میرے دو ساتھی ہیں، ان میں سے ایک نرمی کا حکم دیتا ہے اور دوسرا سختی کا، اور دونوں درست ہیں“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کا ذکر فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20019]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 315، حدیث 715»

Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20019 in Urdu