المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
205. أبو الأسود، عن عروة، عن زينب
ابواسود کی عروہ کے واسطے سے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20108
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ، قَالَ: ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَيْمُونُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، قَالَ: سَمِعْتُ زَيْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: حَجَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاشْتَكَيْتُ قَبْلَ أَنْ أَطُوفَ بِالْبَيْتِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ارْكَبِي فَطُوفِي رَاكِبَةً وَرَاءَ النَّاسِ» ، وَهُوَ يُصَلِّي حِينَئِذٍ إِلَى حَاشِيَةِ الْبَيْتِ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا، تو بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے میں بیمار ہو گئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوار ہو جاؤ اور لوگوں کے پیچھے سے سوار ہو کر طواف کرو۔“ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے کنارے پر نماز پڑھ رہے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20108]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 345، حدیث 805»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20108 in Urdu