المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
104. زياد بن علاقة، عن جابر بن سمرة
زیاد بن علاقہ کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2050
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ سِمَاكٍ، وَزِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، وَحُصَيْنٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَكُونُ مِنْ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا» ثُمَّ تَكَلَّمَ بِشَيْءٍ لَمْ أَسْمَعْهُ، فَسَأَلْتُ أَبِي مَا قَالَ؟ فَقَالَ: «كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ»
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میرے بعد بارہ امیر ہوں گے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ ایسی بات فرمائی جو میں نے نہ سنی، تو میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا؟ انہوں نے بتایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2050]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 254، حدیث 2063»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2050 in Urdu