المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
327. أم حبيبة بنت أبي سفيان، عن زينب
سیدہ ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا کی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20506
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ: «وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ، فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ» وَحَلَّقَ إِبْهَامَهُ وَالَّتِي تَلِيهَا، قَالَتْ: فَقُلْتُ: أَيْ رَسُولَ اللهِ أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ: «نَعَمْ إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ» لَمْ يَذْكُرْ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ فِي الْإِسْنَادِ أُمَّ حَبِيبَةَ
سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس اس حال میں تشریف لائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”عربوں کے لیے اس شر سے ہلاکت ہے جو قریب آ گیا ہے، آج یاجوج ماجوج کی دیوار میں سے اتنا کھول دیا گیا ہے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے انگوٹھے اور اس کے ساتھ والی انگلی کو حلقہ بنایا، وہ کہتی ہیں: تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم اس حال میں ہلاک ہو جائیں گے کہ ہم میں نیک لوگ بھی ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جب گندگی زیادہ ہو جائے گی۔“
عبدالرزاق نے معمر سے روایت کرتے ہوئے سند میں ام حبیبہ کا ذکر نہیں کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20506]
عبدالرزاق نے معمر سے روایت کرتے ہوئے سند میں ام حبیبہ کا ذکر نہیں کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20506]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 51، حدیث 135»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20506 in Urdu