المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
400. أبو شداد، عن مجاهد، عن أسماء
ابوشداد کی مجاہد کے واسطے سے سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20771
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ فَارِسٍ، ثنا يُونُسُ، عَنْ أَبِي شَدَّادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قَالَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ: كُنْتُ صَاحِبَةَ عَائِشَةَ الَّتِي هَيَّأَتْهَا وَأَدْخَلَتْهَا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ مَعِي، فَمَا وَجَدْنَا إِلَّا قَدَحًا مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبَ مِنْهُ، ثُمَّ نَاوَلَهُ الْجَارِيَةَ فَاسْتَحْيَتْ، فَقُلْتُ: لَا تَرُدِّي يَدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَشَرِبَتِ الْجَارِيَةُ ثُمَّ قَالَ: «ناوِلِيهِ صَوَاحِبَكِ» فَقُلْنَ: لَا نَشْتَهِيهِ فَقَالَ: «لَا تَجْمَعْنَ كَذِبًا وَجُوعًا» قُلْتُ: إِنْ قَالَتْ إِحْدَانَا لِشَيْءٍ نَشْتَهِيهِ لَا نَشْتَهِيهِ أَيُعَدُّ ذَلِكَ كَذِبًا؟ فَقَالَ: «إِنَّ الْكَذِبَ يُكْتَبُ كَذِبًا حَتَّى إِنَّ الْكَذْبَةَ تُكْتَبُ كَذْبَةً»
مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے کہا: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی وہ ساتھی تھی جس نے انہیں تیار کیا اور دیگر عورتوں کے ساتھ مل کر انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچایا، تو ہمیں دودھ کے ایک پیالے کے سوا کچھ نہ ملا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے پیا، پھر لڑکی کو دیا تو وہ شرما گئی، میں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ واپس نہ کرو، تو لڑکی نے پی لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ساتھیوں کو بھی دو۔“ تو انہوں نے کہا: ہمیں اس کی خواہش نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جھوٹ اور بھوک اکٹھے نہ کرو۔“ میں نے عرض کیا: اگر ہم میں سے کوئی کسی ایسی چیز کے بارے میں جس کی ہمیں خواہش ہو، یہ کہے کہ ہمیں اس کی خواہش نہیں، تو کیا یہ جھوٹ شمار ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جھوٹ جھوٹ ہی لکھا جاتا ہے، یہاں تک کہ ایک ایک جھوٹ بھی جھوٹ ہی لکھا جاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20771]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 155، حدیث 400»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20771 in Urdu