🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
425. أميمة بنت رقيقة التيمية
سیدہ امیمہ بنت رقیقہ تیمیہ رضی اللہ عنہا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20841
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي أُمَيْمَةُ بِنْتُ رُقَيْقَةَ، قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ أُبَايِعُهُ فَاشْتَرَطَ عَلَيْنَا مَا فِي الْقُرْآنِ: «لَا تَسْرِقْنَ وَلَا تَزْنِينَ وَلَا تَقْتُلْنَ أَوْلَادَكُنَّ وَلَا تَأْتِينَ بِبُهْتَانٍ تَفْتَرِينَهُ» ، ثُمَّ قَالَ لَنَا: «فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ» قُلْنَا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا مِنْ أَنْفُسِنَا قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ أَلَا تُصَافِحُنَا؟ قَالَ: «إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ إِنَّمَا قَوْلِي لِامْرَأَةٍ كَقَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ»
سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں کچھ عورتوں کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیعت کرنے کے لیے حاضر ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم پر وہی شرط رکھی جو قرآن میں ہے: ”چوری نہ کرنا، زنا نہ کرنا، اپنی اولاد کو قتل نہ کرنا اور کوئی بہتان گھڑ کر نہ لانا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”جس قدر تم طاقت رکھو اور استطاعت رکھو۔“ ہم نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہم پر ہم سے بھی زیادہ مہربان ہیں، ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ ہم سے مصافحہ نہیں کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا، میری ایک عورت سے بات ایسی ہی ہے جیسے سو عورتوں سے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20841]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 186، حدیث 470»

Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20841 in Urdu