المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
425. أميمة بنت رقيقة التيمية
سیدہ امیمہ بنت رقیقہ تیمیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 20844
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ حَدَّثَهُ، أَنَّ أُمَيْمَةَ بِنْتَ رُقَيْقَةَ التَّيْمِيَّةَ حَدَّثَتْهُ، أَنَّهَا أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسَاءٍ فَقَالَ: «تُبَايِعْنَ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكْنَ بِاللهِ شَيْئًا، وَلَا تَسْرِقْنَ، وَلَا تَزْنِينَ» الْآيَةُ ثُمَّ سَكَتَ، ثُمَّ قَالَ: «فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ» فَقُلْنَ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ وأرحمُ بِنَا مِنْ أَنْفُسِنَا، وَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ بَايِعْنَا قَالَ: «إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ إِنَّمَا قَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ كَقَوْلِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ»
سیدہ امیمہ بنت رقیقہ تیمیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ کچھ عورتوں کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس بات پر بیعت کرو کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گی، چوری نہیں کرو گی، زنا نہیں کرو گی“ - مکمل آیت کے مطابق - پھر خاموش ہو گئے، پھر فرمایا: ”جس قدر تم طاقت اور استطاعت رکھو۔“ ہم نے کہا: اللہ اور اس کا رسول سب سے زیادہ جاننے والے اور ہم پر ہم سے بھی زیادہ مہربان ہیں، اور ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم سے بیعت لیجیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا، سو عورتوں سے میری بات ایسی ہی ہے جیسے ایک عورت سے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20844]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 188، حدیث 473»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20844 in Urdu