المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
460. خولة بنت اليمان العبسية أخت حذيفة ويقال فاطمة
سیدہ خولہ بنت یمان عبسیہ رضی اللہ عنہا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی بہن، انہیں فاطمہ بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 20996
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ الْكُوفِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ حُذَيْفَةَ، عَنْ عَمَّتِهِ، قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ حُمَّ فَاشْتَدَّتْ بِهِ الْحُمَّى فَقُلْتُ: أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ قَدِ اشْتَدَّتْ بِكَ الْحُمَّى فَلَوْ دَعَوْتَ اللهَ فَكَشَفَها عَنْكَ، فَقَالَ: «أَشَدُّ النَّاسِ بَلَاءً الْأَنْبِيَاءُ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ» قَالَتْ: وَقَدْ عُلِّقَ لَهُ سِقَاءٌ عَلَى شَجَرَةٍ وَاضْطَجَعَ تَحْتَهُ، وَالْمَاءُ تَقْطُرُ عَلَى فُؤَادِهِ
سیدہ خولہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بخار تھا اور بخار شدت اختیار کر گیا تھا، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کو بخار کی شدت ہے، کاش آپ اللہ سے دعا کرتے کہ وہ اسے آپ سے دور کر دے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے زیادہ آزمائش انبیاء کو ہوتی ہے، پھر ان کے بعد آنے والوں کو۔“ وہ کہتی ہیں: اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک مشکیزہ درخت پر لٹکایا گیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے نیچے لیٹے ہوئے تھے، اور پانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل پر ٹپک رہا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20996]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 244، حدیث 626»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20996 in Urdu