المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
520. ضباعة بنت الزبير بن عبد المطلب من أخبارها
سیدہ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا، ان کے احوال میں سے
حدیث نمبر: 21198
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ ضُبَاعَةَ بِنْتَ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَحُجَّ أَفَأَشْتَرِطُ؟، قَالَ: «نَعَمْ» قَالَتْ: كَيْفَ أَقُولُ؟ قَالَ:" قُولِي: لَبَّيْكَ اللهُمَّ لَبَّيْكَ، مَحِلِّي مِنَ الْأَرْضِ حَيْثُ حَبَسْتَنِي"
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں حج کرنا چاہتی ہوں، تو کیا میں شرط لگاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے عرض کیا: میں کیا کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: لبیک اللّٰہم لبیک، زمین میں میرا احرام کھولنے کی جگہ وہی ہے جہاں تو نے مجھے روک لیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21198]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 333، حدیث 828»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21198 in Urdu