🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
623. باب النون — باب
باب النون — باب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21596
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَأَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، قَالَا: ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ:" بَايَعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَرَأَ عَلَيْنَا أَنْ لَا تُشْرِكْنَ بِاللهِ شَيْئًا، وَنَهَانَا عَنِ النَّوْحِ، فَقَبَضَتِ امْرَأَةٌ مِنَّا يَدَهَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ فُلَانَةَ أَسْعَدَتْنِي وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَجْزِيَهَا، فَلَمْ يَقُلْ لَهَا شَيْئًا، فَذَهَبَتْ، ثُمَّ رَجَعَتْ قَالَتْ: فَمَا وَفَّتْ مِنَّا امْرَأَةٌ إِلَّا أُمَّ سُلَيْمٍ وَأُمَّ الْعَلَاءِ وَبِنْتَ أَبِي سَبْرَةَ وَامْرَأَةَ مُعَاذٍ"
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پڑھ کر سنایا کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نوحہ کرنے سے منع فرمایا۔ ہم میں سے ایک عورت نے اپنا ہاتھ روک لیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! فلاں عورت نے نوحے میں میری مدد کی تھی اور میں چاہتی ہوں کہ میں اس کا بدلہ چکاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ نہیں فرمایا، تو وہ چلی گئی، پھر واپس آئی۔ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: تو ہم میں سے کسی عورت نے اس عہد کو پورا نہیں کیا سوائے ام سلیم، ام العلاء، بنت ابی سبرہ اور معاذ کی بیوی کے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21596]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 58، حدیث 133»

Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21596 in Urdu