المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
623. باب النون — باب
باب النون — باب
حدیث نمبر: 21598
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ حَفْصٍ النُّفَيْلِيُّ، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ:" بَايَعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ فِيمَا أَمَرَنَا بِالْمَعْرُوفِ أَنْ لَا نَنُوحَ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ آلَ فُلَانٍ أَسْعَدَتْنِي، فَلَنْ أُبَايِعَكَ حَتَّى أَسْعِدَهُنَّ، قَالَتْ فَأَسْعَدْتُهُنَّ، ثُمَّ بَايَعَتْهُ قَالَتْ: فَلَمْ تَفِ مِنَّا امْرَأَةٌ غَيْرِي وَأُمُّ سُلَيْمٍ"
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں جن نیک کاموں کا حکم دیا ان میں یہ بھی تھا کہ ہم نوحہ نہیں کریں گی۔ ایک عورت نے عرض کیا: یا رسول اللہ! فلاں گھرانے نے نوحے میں میری مدد کی تھی، میں آپ سے اس وقت تک بیعت نہیں کروں گی جب تک میں ان کی مدد نہ کر دوں۔ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: چنانچہ میں نے ان کی مدد کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ میرے اور ام سلیم کے سوا ہم میں سے کسی عورت نے اس عہد کو پورا نہیں کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21598]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 59، حدیث 135»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21598 in Urdu