🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1037
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةُ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: إِنَّ صَفْوَانَ يَضْرِبُنِي إِذَا قَرَأْتُ، وَيَنْهَانِي أَنْ أَصُومَ، وَلَا يُصَلِّي حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، فَقَامَ صَفْوَانُ ، فَقَالَ: أَمَّا قَوْلُهَا: يَضْرِبُنِي، فَإِنَّهَا تَقْرَأُ بِسُورَتِي، وَأَمَّا قَوْلُهَا: يَنْهَانِي أَنْ أَصُومَ، فَأَنَا رَجُلٌ شَابٌّ، وَأَمَّا قَوْلُهَا: لَا يُصَلِّي حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، فَإِنَّا أَهْلُ بَيْتٍ يُعْرَفُ لَنَا ذَلِكَ ؛ لَا نَسْتَيْقِظُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ. فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏لَا تَصُومِي إِلَّا بِإِذْنِهِ، وَلَا تَقْرَئِي سُورَتَهُ. وَأَمَّا أَنْتَ يَا صَفْوَانُ فَإِذَا اسْتَيْقَظْتَ فَصَلِّ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا صفوان بن معطل رضی اللہ عنہ کی بیوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”صفوان جب میں (نماز میں) قرآن پڑھتی ہوں تو مجھے مارتے ہیں، روزہ رکھنے سے منع کرتے ہیں، اور خود سورج نکلنے تک (فجر کی) نماز نہیں پڑھتے۔“ صفوان رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: ”جہاں تک ان کے اس قول کا تعلق ہے کہ میں انہیں مارتا ہوں، تو یہ (ایک رکعت میں) میری (پڑھی ہوئی) دونوں سورتیں پڑھتی ہیں (جس سے نماز لمبی ہو جاتی ہے)؛ اور ان کا یہ کہنا کہ میں انہیں روزے سے روکتا ہوں، تو میں جوان آدمی ہوں؛ اور ان کا یہ کہنا کہ میں سورج نکلنے تک نماز نہیں پڑھتا، تو ہم ایسے گھرانے کے لوگ ہیں جن کی یہ بات مشہور ہے کہ ہم سورج نکلنے سے پہلے بیدار نہیں ہو پاتے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم ان کی اجازت کے بغیر (نفلی) روزہ نہ رکھو، اور (ایک رکعت میں) ان کی (دونوں) سورتیں نہ پڑھو۔ اور اے صفوان! جب تم بیدار ہو جاؤ تو نماز پڑھ لیا کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1037]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2459، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1762، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11350، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1719، وأخرجه فتح الباري برقم: 4473، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1636، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1488، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2044، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1708/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1032»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1037 in Urdu