الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1040
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ:" يَأْتِي النَّاسُ إِبْرَاهِيمَ فَيَقُولُونَ لَهُ: اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ، فَيَقُولُ: إِنِّي كَذَبْتُ ثَلَاثَ كَذَبَاتٍ"، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم:" مَا مِنْهَا مِنْ كَذْبَةٍ إِلَّا مَاحَلَ بِهَا عَنْ دِينِ اللَّهِ، قَوْلُهُ: {فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ} [الصافات: 89] ، وَقَوْلُهُ: {بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا} [الأنبياء: 63] ، وَقَوْلُهُ لِسَارَةَ: إِنَّهَا أُخْتِي"
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(قیامت کے دن) لوگ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس آ کر کہیں گے: اپنے رب کے حضور ہماری سفارش کیجیے، تو وہ فرمائیں گے: میں نے تین مرتبہ (بظاہر) خلافِ واقعہ بات کہی تھی۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے ہر بات کے ذریعے انہوں نے اللہ کے دین کا دفاع ہی کیا تھا: ان کا یہ قول: ﴿فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ﴾ (پھر انہوں نے ستاروں پر ایک نظر ڈالی اور کہا: میں بیمار ہوں) [الصافات: 89] ، اور ان کا یہ قول: ﴿بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا﴾ (بلکہ یہ کام ان کے اس بڑے نے کیا ہے) [الانبیاء: 63] ، اور سیدہ سارہ کے بارے میں ان کا یہ کہنا کہ یہ میری بہن ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1040]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه الترمذى [3148] - وعنده مطولًا - وابن عساكر في "تاريخه" [6/ 179، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1035»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه الترمذى [3148] - وعنده مطولًا - وابن عساكر في "تاريخه" [6/ 179، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1035»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1040 in Urdu