🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1069
حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا الْيَمَانُ بْنُ نَصْرٍ صَاحِبُ الدَّقِيقِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعْدٍ الْمُزَنِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ ، يَقُولُ: رَأَيْتُ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ كَأَنِّي تَحْتَ شَجَرَةٍ، وَكَأَنَّ الشَّجَرَةَ تَقْرَأُ ص. فَلَمَّا أَتَتْ عَلَى السَّجْدَةِ سَجَدَتْ، فَقَالَتْ فِي سُجُودِهَا: «‏‏‏‏اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي بِهَا، اللَّهُمَّ حُطَّ عَنِّي بِهَا وِزْرًا، وَأَحْدِثْ لِي بِهَا شُكْرًا، وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ سَجْدَتَهُ» ‏‏‏‏. فَغَدَوْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: «‏‏‏‏سَجَدْتَ أَنْتَ يَا أَبَا سَعِيدٍ ؟» ‏‏‏‏ قُلْتُ: لَا. قَالَ: «‏‏‏‏فَأَنْتَ أَحَقُّ بِالسُّجُودِ مِنَ الشَّجَرَةِ» ‏‏‏‏. ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُورَةَ ص، ثُمَّ أَتَى عَلَى السَّجْدَةِ، وَقَالَ فِي سُجُودِهِ مَا قَالَتِ الشَّجَرَةُ فِي سُجُودِهَا.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا گویا میں ایک درخت کے نیچے ہوں اور وہ درخت سورہ ﴿ص﴾ کی تلاوت کر رہا ہے، پھر جب وہ آیتِ سجدہ پر پہنچا تو اس نے سجدہ کیا اور اپنے سجدے میں یہ دعا پڑھی: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي بِهَا، اللَّهُمَّ حُطَّ عَنِّي بِهَا وِزْرًا، وَأَحْدِثْ لِي بِهَا شُكْرًا، وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ سَجْدَتَهُ» ”اے اللہ! اس سجدے کی برکت سے میری مغفرت فرما، اس کے ذریعے میرا بوجھ مجھ سے دور کر دے، اس کی بدولت میرے لیے شکر گزاری کا جذبہ پیدا فرما اور اسے میری جانب سے اسی طرح قبول فرما جس طرح تو نے اپنے بندے داؤد علیہ السلام کا سجدہ قبول فرمایا تھا“، چنانچہ صبح میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس خواب کی خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے ابو سعید! کیا تم نے بھی سجدہ کیا تھا؟“ میں نے عرض کیا: جی نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم تو اس درخت کے مقابلے میں سجدہ کرنے کے زیادہ حقدار تھے“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ ﴿ص﴾ کی تلاوت فرمائی اور جب آیتِ سجدہ پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور اپنے سجدے میں وہی کلمات کہے جو درخت نے اپنے سجدے میں کہے تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1069]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: عبد الله بن سعد المزني وثقه ابن حبان وباقي رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11390، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1780، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1064»

الحكم على الحديث: عبد الله بن سعد المزني وثقه ابن حبان وباقي رجاله ثقات

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1069 in Urdu