الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1073
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَنَّ شَرِيكَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ حَدَّثَهُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ عَلِيًّا أَتَاهُ بِدِينَارٍ وَجَدَهُ فِي السُّوقِ، فَقَالَ: «عَرِّفْهُ ثَلَاثًا» ، فَلَمْ يَجِدْ مَنْ يَعْرِفُهُ، فَرَجَعَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: «كُلْهُ، أَوْ: شَأْنَكَ بِهِ» . فَابْتَاعَ مِنْهُ بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ شَعِيرًا، وَبِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ تَمْرًا، وَابْتَاعَ بِدِرْهَمٍ لَحْمًا، وَبِدِرْهَمٍ زَيْتًا، وَفَضَلَ عِنْدَهُ دِرْهَمٌ - وَكَانَ الصَّرْفُ أَحَدَ عَشَرَ بِدِينَارٍ - حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ جَاءَ صَاحِبُهُ فَعَرَفَهُ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ : أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَكْلِهِ. فَانْطَلَقَ صَاحِبُهُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ كُلَّهُ، فَقَالَ لِعَلِيٍّ : «رُدَّهُ عَلَى الرَّجُلِ» . فَقَالَ: قَدْ أَكَلْتُهُ. قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِنْ جَاءَنَا شَيْءٌ أَدَّيْنَاهُ إِلَيْكَ» .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دینار لے کر آئے جو انہیں بازار میں پڑا ہوا ملا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین مرتبہ اس کا اعلان کرو“، چنانچہ انہوں نے اعلان کیا مگر انہیں کوئی ایسا شخص نہ ملا جو اسے پہچانتا (یعنی اس کا مالک ہو)، پھر وہ دوبارہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو صورتِ حال سے آگاہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے کھا لو یا جیسے چاہو اسے اپنے استعمال میں لاؤ“، چنانچہ انہوں نے اس سے تین درہم کا جَو، تین درہم کی کھجوریں، ایک درہم کا گوشت اور ایک درہم کا تیل خریدا، اور ان کے پاس ایک درہم بچ گیا، جبکہ اس وقت ایک دینار کا تبادلہ گیارہ درہم میں ہوتا تھا، کچھ عرصہ بعد اس کا مالک آ گیا اور اس نے اس کی شناخت کرا دی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: ”مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھانے کا حکم دیا تھا“، پھر اس کا مالک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور سارا واقعہ آپ کے گوش گزار کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”یہ رقم اس شخص کو لوٹا دو“، انہوں نے عرض کی: (اے اللہ کے رسول!) میں تو اسے کھا چکا ہوں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مالک سے) فرمایا: ”اگر ہمارے پاس کچھ مال آیا تو ہم یہ رقم تمہیں ادا کر دیں گے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1073]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن لغيره: دون قوله (عرفه ثلاثًا) وقوله: (إن جاءنا شئ .. إلخ)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1714، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2995/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1068»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن لغيره: دون قوله (عرفه ثلاثًا) وقوله: (إن جاءنا شئ .. إلخ)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1714، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2995/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1068»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1073 in Urdu