الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1084
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «كَيْفَ أَنْعَمُ وَصَاحِبُ الصُّورِ قَدِ الْتَقَمَ وَحَنَا جَبْهَتَهُ يَنْتَظِرُ مَتَى يُؤْمَرُ أَنْ يَنْفُخَ؟» قِيلَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا نَقُولُ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: قُولُوا: حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ، عَلَى اللهِ تَوَكَّلْنَا.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں کس طرح چین و سکون سے رہ سکتا ہوں جبکہ صور پھونکنے والے فرشتے نے صور کو اپنے منہ میں لے رکھا ہے اور اپنی پیشانی جھکا کر ہمہ تن گوش اس انتظار میں ہے کہ اسے کب صور پھونکنے کا حکم دیا جاتا ہے؟“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! (ایسی صورت میں) ہم کیا کہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کہو: «حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ، عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْنَا» ”ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے، ہم نے اللہ ہی پر بھروسہ کیا۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1084]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3001، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18308، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1079»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3001، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18308، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1079»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1084 in Urdu