الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1086
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «إِنَّ مِنْكُمْ مَنْ يُقَاتِلُ عَلَى تَأْوِيلِ الْقُرْآنِ كَمَا قَاتَلْتُ عَلَى تَنْزِيلِهِ» فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: لَا، قَالَ عُمَرُ : أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «لَا، وَلَكِنَّهُ خَاصِفُ النَّعْلِ» وَكَانَ أَعْطَى عَلِيًّا نَعْلَهُ يَخْصِفُهَا.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے یقیناً وہ شخص (بھی) ہے جو قرآن کی تاویل پر اسی طرح قتال کرے گا جس طرح میں نے اس کے نزول پر قتال کیا ہے“، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ میں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ میں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ وہ جوتا گانٹھنے والا ہے“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس وقت) سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اپنا جوتا مبارک مرمت کرنے کے لیے عطا فرما رکھا تھا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1086]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10865، 11364، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4679، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8949، 10458، 14763، وأخرجه شرح السنة برقم: 2557، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1081»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10865، 11364، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4679، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8949، 10458، 14763، وأخرجه شرح السنة برقم: 2557، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1081»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1086 in Urdu