🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1219
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ ، أَخْبَرَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «‏‏‏‏إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ، وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ، قَالَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَيْرٍ فَأَخْرِجُوهُ مِنَ النَّارِ، قَالَ: فَيَخْرُجُونَ قَدِ امْتَحَشُوا وَصَارُوا حُمَمًا، فَيُلْقَوْنَ فِي نَهَرٍ، يُقَالُ لَهُ: نَهَرُ الْحَيَاةِ، فَيَنْبُتُونَ كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ، أَوْ قَالَ: فِي حَمِيلِ الشَّيْحِ - شَكَّ أَبُو عَمْرٍو - فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏أَلَمْ يَرَوْا إِلَيْهَا تَنْبُتُ صَفْرَاءَ مُلْتَوِيَةً؟» ‏‏‏‏» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب جنتی جنت میں اور دوزخی دوزخ میں داخل ہو جائیں گے، تو اللہ تبارک وتعالیٰ فرمائے گا: جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی خیر ہو، اسے آگ سے نکال دو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چنانچہ وہ (لوگ) آگ سے نکالے جائیں گے جبکہ وہ جل کر سیاہ کوئلہ ہو چکے ہوں گے، پھر انہیں ایک ایسی نہر میں ڈالا جائے گا جسے نہرِ حیات کہا جاتا ہے، پس وہ اس میں اس طرح (تیزی اور ترو تازگی سے) اگیں گے جیسے سیلاب کے بہاؤ میں آنے والے کوڑے کرکٹ اور مٹی کے ڈھیر میں کوئی بیج اگ آتا ہے۔“ راوی ابو عمرو کو شک ہے کہ شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”حمیل الشیح“ (جھاڑیوں کے پاس سیلاب کا لایا ہوا کوڑا) فرمایا تھا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اسے نہیں دیکھا کہ وہ زردی مائل اور بل کھاتا ہوا اگتا ہے؟“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1219]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 22، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11139، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2817، وأخرجه فتح الباري برقم: 529، 773، 3073، 4635، 6182، 6192، 6202، 6204، 7000، وأخرجه مسند البزار برقم: 2760، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20856، 20857، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3400، 8730، 8775، 8777، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1714، 3870، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14890، 18504، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1214»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1219 in Urdu