🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1271
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: «‏‏‏‏يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِي إِبِلًا، وَإِنِّي أُرِيدُ الْهِجْرَةَ، فَمَا تَأْمُرُنِي؟ قَالَ: هَلْ تَمْنَحُ مِنْهَا؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: وَتُؤَدِّي زَكَاتَهَا؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: وَتَحْلُبُهَا يَوْمَ وِرْدِهَا؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: «‏‏‏‏فَانْطَلِقْ فَاعْمَلْ مِنْ وَرَاءِ الْبِحَارِ، فَإِنَّ اللهَ لَنْ يَتِرَكَ مِنْ عَمَلِكَ شَيْئًا، وَإِنَّ شَأْنَ الْهِجْرَةِ شَدِيدٌ» ‏‏‏‏» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے پاس اونٹ ہیں اور میں ہجرت کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، تو آپ مجھے اس سلسلے میں کیا حکم دیتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم (دودھ پینے کے لیے عارضی طور پر) ان میں سے کچھ اونٹ دوسروں کو عطا کرتے ہو؟“ اس نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اور کیا تم ان کی زکوٰۃ ادا کرتے ہو؟“ اس نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر پوچھا: ”اور کیا تم اس دن ان کا دودھ نکالتے (اور غرباء کو پلاتے) ہو جس دن وہ گھاٹ پر پانی پینے آتے ہیں؟“ اس نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو پھر تم چلے جاؤ اور سمندروں کے پار رہ کر بھی نیک عمل کرو، اللہ تعالیٰ تمہارے عمل میں سے کچھ بھی ہرگز ضائع نہیں فرمائے گا، اور بے شک ہجرت کی شان اور اس کے تقاضے نہایت کٹھن ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1271]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1865، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4164، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2477، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11225، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1266»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1271 in Urdu