الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1273
وَعَنْ يَزِيدَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «إِنَّ إِبْلِيسَ قَالَ لِرَبِّهِ: بِعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ لَا أَبْرَحُ أُغْوِي ابْنَ آدَمَ مَا دَامَتِ الْأَرْوَاحُ فِيهِمْ. قَالَ لَهُ رَبُّهُ: فَبِعِزَّتِي وَجَلَالِي لَا أَبْرَحُ أَغْفِرُ لَهُمْ مَا اسْتَغْفَرُونِي» .
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ”بے شک ابلیس نے اپنے رب سے عرض کیا: تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم! میں اولادِ آدم کو اس وقت تک مسلسل گمراہ کرتا رہوں گا جب تک ان کے اجسام میں روحیں باقی رہیں گی، تو اس کے رب نے اس سے ارشاد فرمایا: مجھے میری عزت اور میرے جلال کی قسم! میں بھی انہیں برابر بخشتا رہوں گا جب تک وہ مجھ سے مغفرت طلب کرتے رہیں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1273]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10851، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17573، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7235/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1268»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10851، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17573، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7235/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1268»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1273 in Urdu