الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1302
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «لَلَّهُ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ رَجُلٍ أَضَلَّ رَاحِلَتَهُ بِفَلَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ، فَطَلَبَهَا فَلَمْ يَقْدِرْ عَلَيْهَا، فَتَسَجَّى لِلْمَوْتِ، فَبَيْنَمَا هُوَ كَذَلِكَ إِذْ سَمِعَ وَجْبَةَ الرَّاحِلَةِ حِينَ بَرَكَتْ، فَكَشَفَ عَنْ وَجْهِهِ فَإِذَا هُوَ بِرَاحِلَتِهِ» .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جس کی سواری کسی چٹیل میدان میں گم ہوگئی ہو، اس نے اسے بہت تلاش کیا مگر اسے پانے میں ناکام رہا، پھر وہ (مایوس ہو کر) موت کے انتظار میں چادر اوڑھ کر لیٹ گیا، وہ اسی عالم میں تھا کہ اچانک اس نے سواری کے بیٹھنے کی آواز سنی، جب اس نے اپنے چہرے سے کپڑا ہٹایا تو دیکھا کہ اس کی سواری اس کے پاس ہی موجود ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1302]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4249، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11382، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12745، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1297»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4249، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11382، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12745، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1297»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1302 in Urdu