🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1327
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: دَخَلَ رَجُلَانِ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَاهُ فِي ثَمَنِ بَعِيرٍ، فَأَعَانَهُمَا بِدِينَارَيْنِ، فَخَرَجَا مِنْ عِنْدِهِ فَلَقِيَهُمَا عُمَرُ ، فَقَالَا وَأَثْنَيَا مَعْرُوفًا وَشَكَرَا مَا صَنَعَ بِهِمَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَ عُمَرُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏لَكِنْ فُلَانٌ أَعْطَيْتُهُ مَا بَيْنَ الْعَشَرَةِ إِلَى الْمِائَةِ فَلَمْ يَقُلْ ذَلِكَ. إِنَّ أَحَدَهُمْ يَسْأَلُنِي فَيَنْطَلِقُ بِمَسْأَلَتِهِ مُتَأَبِّطَهَا، وَمَا هِيَ إِلَّا نَارٌ» ‏‏‏‏. فَقَالَ عُمَرُ : تُعْطِينَا مَا هُوَ نَارٌ؟ قَالَ: «‏‏‏‏يَأْبَوْنَ إِلَّا أَنْ يَسْأَلُونِي، وَيَأْبَى اللهُ لِيَ الْبُخْلَ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اونٹ کی قیمت کی مد میں سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دینار دے کر ان کی مدد فرمائی، چنانچہ جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نکلے تو راستے میں انہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ملے، ان دونوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خیر و بھلائی کے ساتھ تعریف کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس احسان پر اظہارِ تشکر کیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی باتوں کی خبر دی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لیکن فلاں شخص کو تو میں نے دس سے لے کر سو تک کے درمیان (مال) دیا تھا مگر اس نے ایسی کوئی بات نہیں کہی، بیشک ان میں سے کوئی مجھ سے سوال کرتا ہے اور اپنا سوال (عطیہ) اپنی بغل میں دبا کر لے جاتا ہے حالانکہ وہ آگ کے سوا کچھ نہیں ہوتا“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: (یا رسول اللہ!) کیا آپ ہمیں ایسی چیز عطا فرماتے ہیں جو آگ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مجھ سے مانگے بغیر نہیں رہتے اور اللہ تعالیٰ میرے لیے بخل کو پسند نہیں فرماتا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1327]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه الطبرى في "تهذيب الآثار" [رقم 4] ، وابن عساكر في "تاريخه" [4/ 31، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1322»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1327 in Urdu