الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1346
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِصْمَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يَقُولُ: أَخَذَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الرَّايَةَ فَهَزَّهَا، ثُمَّ قَالَ: «مَنْ يَأْخُذُهَا بِحَقِّهَا؟» فَجَاءَ الزُّبَيْرُ ، فَقَالَ: أَنَا، فَقَالَ: «أَمِطْ» ، ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ: أَنَا، فَقَالَ: «أَمِطْ» ، ثُمَّ قَامَ آخَرُ قَالَ: أَنَا، فَقَالَ: «أَمِطْ» ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «وَالَّذِي أَكْرَمَ وَجْهَ مُحَمَّدٍ لَأُعْطِيَنَّهَا رَجُلًا لَا يَفِرُّ بِهَا، هَاكَ يَا عَلِيُّ » . فَقَبَضَهَا، ثُمَّ انْطَلَقَ حَتَّى فَتَحَ اللهُ فَدَكَ وَخَيْبَرَ، وَجَاءَ بِعَجْوَتِهَا وَقَدِيدِهَا.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جھنڈا پکڑا اور اسے لہرایا، پھر دریافت فرمایا: ”کون ہے جو اسے اس کے حق کے ساتھ تھامے؟“، اس پر سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے اور عرض کی: میں (لوں گا)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پیچھے ہٹ جاؤ“، پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور عرض کی: میں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پیچھے ہٹ جاؤ“، پھر ایک اور شخص کھڑے ہوئے اور عرض کی: میں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پیچھے ہٹ جاؤ“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے چہرے کو مکرم و معزز بنایا ہے! میں یہ جھنڈا ضرور بالضرور ایسے شخص کو عطا کروں گا جو اسے لے کر نہیں بھاگے گا، اے علی! اسے تھام لو“، چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے حاصل کر لیا اور روانہ ہوئے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے (ان کے ہاتھوں) فدک اور خیبر کو فتح فرما دیا، اور وہ وہاں سے عجوہ کھجوریں اور خشک گوشت لے کر آئے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1346]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .»
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر: بهذا اللفظ»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10738، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14718، 14719، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6646، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1341»
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر: بهذا اللفظ»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10738، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14718، 14719، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6646، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1341»
الحكم على الحديث: إسناده جيد
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1346 in Urdu