🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1352
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ الْجُنْدَعِيُّ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنَّ نَاسًا مِنَ الْأَنْصَارِ سَأَلُوا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَسْأَلْهُ أَحَدٌ إِلَّا أَعْطَاهُ حَتَّى نَفِدَ مَا عِنْدَهُ، فَلَمَّا أَنْفَقَ كُلَّ شَيْءٍ عِنْدَهُ قَالَ: «‏‏‏‏مَا يَكُونُ عِنْدِي مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ أَدَّخِرَهُ عَنْكُمْ، وَإِنَّهُ مَنْ يَسْتَعِفَّ يُعِفَّهُ اللهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللهُ، وَمَنْ يَصْطَبِرْ يُصَبِّرْهُ اللهُ، وَلَمْ تُعْطَوْا عَطَاءً خَيْرًا وَلَا أَوْسَعَ مِنَ الصَّبْرِ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مانگنے والے کو عطا فرمایا یہاں تک کہ جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا وہ ختم ہو گیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر چیز خرچ فرما دی تو ارشاد فرمایا: ”میرے پاس جو بھی بھلائی (مال) ہو گی میں اسے تم سے بچا کر ہرگز ذخیرہ نہیں کروں گا، اور (یہ حقیقت ہے کہ) جو شخص (سوال سے) بچ کر پاکدامنی اختیار کرنا چاہتا ہے اللہ تعالیٰ اسے عفت و پاکدامنی عطا فرما دیتا ہے، اور جو شخص بے نیازی اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے غنی کر دیتا ہے، اور جو صبر کی کوشش کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے صبر و استقامت سے نواز دیتا ہے، اور تمہیں صبر سے بہتر اور اس سے زیادہ وسعت والی کوئی نعمت عطا نہیں کی گئی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1352]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6105، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1053، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2024، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2588، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1644، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10606، 10676، 10707، 11007، 11043، 11480، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1646، وأخرجه فتح الباري برقم: 1400، 4265، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20014، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2896، 9042، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1347»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1352 in Urdu