الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1366
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُ عَنِ الدَّجَّالِ قَالَ: «إِنَّهُ سَيُسَلَّطُ عَلَى نَفْسٍ وَاحِدَةٍ، يَقْتُلُهَا ثُمَّ يُحْيِيهَا، فَيَقُولُ: أَلَسْتُ بِرَبِّكَ؟ فَيَقُولُ: مَا كُنْتَ فِي نَفْسِي أَكْذَبَ مِنْكَ السَّاعَةَ، قَالَ: فَمَا كُنَّا نَرَى إِلَّا أَنَّهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ حَتَّى مَاتَ» » .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دجال کا تذکرہ فرما رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اسے صرف ایک ہی جان (شخص) پر قدرت دی جائے گی، وہ اسے قتل کرے گا اور پھر اسے دوبارہ زندہ کر دے گا، پھر وہ (دجال) اس سے دریافت کرے گا: کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ تو وہ شخص جواب دے گا: اس وقت تو میری نظر میں تو پہلے سے بھی زیادہ جھوٹا ثابت ہو گیا ہے“، سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہمارا تو یہی خیال تھا کہ وہ مردِ مومن سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہی ہوں گے، یہاں تک کہ وہ وفات پا گئے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1366]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قول أبي سعيد في آخره: مضى مطولًا [برقم 1074] »
«أخرجه ابن ماجه فى (سننه) برقم: 4077، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1361»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قول أبي سعيد في آخره: مضى مطولًا [برقم 1074] »
«أخرجه ابن ماجه فى (سننه) برقم: 4077، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1361»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1366 in Urdu