الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1399
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ «أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنَّ الشَّيْطَانَ قَالَ: وَعِزَّتِكَ يَا رَبِّ، لَا أَبْرَحُ أُغْوِي عِبَادَكَ مَا دَامَتْ أَرْوَاحُهُمْ فِي أَجْسَادِهِمْ قَالَ الرَّبُّ: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي لَا أَزَالُ أَغْفِرُ لَهُمْ مَا اسْتَغْفَرُونِي» » .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک شیطان نے کہا: اے میرے رب! تیری عزت کی قسم، میں تیرے بندوں کو اس وقت تک مستقل گمراہ کرتا رہوں گا جب تک ان کی روحیں ان کے جسموں میں باقی ہیں، تو پروردگار نے ارشاد فرمایا: مجھے میری عزت اور میرے جلال کی قسم، میں بھی انہیں مسلسل معاف کرتا رہوں گا جب تک وہ مجھ سے بخشش طلب کرتے رہیں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1399]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه فتح الباري برقم: 5947، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17573، وأخرجه شرح السنة برقم: 1293، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1395»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه فتح الباري برقم: 5947، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17573، وأخرجه شرح السنة برقم: 1293، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1395»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1399 in Urdu