الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. مُسْنَدُ أَبِي طَلْحَةَ
ابو طلحہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1421
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو طَلْحَةَ : كُنَّا قُعُودًا بِالْأَفْنِيَةِ نَتَحَدَّثُ، فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَامَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: مَا لَكُمْ وَلِمَجَالِسِ الصُّعُدَاتِ؟ اجْتَنِبُوا مَجَالِسَ الصُّعُدَاتِ، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا جَلَسْنَا لِغَيْرِ مَا بَأْسٍ: جَلَسْنَا نَتَذَاكَرُ، وَنَتَحَدَّثُ، فَقَالَ: إِمَّا لَا فَأَدُّوا حَقَّهَا، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا حَقُّهَا؟ قَالَ: غَضُّ الْبَصَرِ، وَرَدُّ السَّلَامِ، وَحُسْنُ الْكَلَامِ.
سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم گھروں کے سامنے کھلے راستوں میں بیٹھے آپس میں گفتگو کر رہے تھے کہ اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور کھڑے ہو کر دریافت فرمایا: ”تمہیں ان راستوں میں بیٹھنے کی کیا ضرورت ہے؟ راستوں میں مجلسیں جمانے سے گریز کرو۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم کسی برے مقصد کے لیے نہیں بیٹھے بلکہ ہم تو محض (علمی) مذاکرے اور باہمی بات چیت کے لیے بیٹھے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر ایسا کرنا ہی ہے تو پھر اس کا حق ادا کرو۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس کا حق کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نگاہیں نیچی رکھنا، سلام کا جواب دینا اور اچھی گفتگو کرنا۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي طلحة/حدیث: 1421]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2161، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15932، وأخرجه فتح الباري برقم: 4538، 5875، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4725، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1704، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1417»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2161، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15932، وأخرجه فتح الباري برقم: 4538، 5875، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4725، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1704، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1417»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1421 in Urdu