الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 145
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ ، قَالَ: أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ وَقَدْ وَقَعَ بِهَا مَرَضٌ، فَهُمْ يَمُوتُونَ مَوْتًا ذَرِيعًا، فَجَلَسْتُ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَمَرَّتْ بِهِ جِنَازَةٌ فَأُثْنِيَ عَلَى صَاحِبِهَا خَيْرٌ، فَقَالَ عُمَرُ : وَجَبَتْ، ثُمَّ مَرَّتْ أُخْرَى فَأُثْنِيَ عَلَى صَاحِبِهَا شَرٌّ، فَقَالَ عُمَرُ : وَجَبَتْ، فَقَالَ أَبُو الْأَسْوَدِ : قُلْتُ: مَا وَجَبَتْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: قُلْتُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّمَا مُسْلِمٍ شَهِدَ لَهُ أَرْبَعَةٌ بِخَيْرٍ أَدْخَلَهُ اللهُ الْجَنَّةَ، قَالَ: قُلْنَا: وَثَلَاثَةٌ؟ قَالَ: وَثَلَاثَةٌ، قُلْنَا: وَاثْنَانِ؟ قَالَ: وَاثْنَانِ، ثُمَّ لَمْ نَسْأَلْهُ عَنِ الْوَاحِدِ.
ابو الاسود الدیلی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں مدینہ منورہ حاضر ہوا تو وہاں ایک وبائی بیماری پھیلی ہوئی تھی جس کی وجہ سے لوگ بڑی تیزی سے لقمہ اجل بن رہے تھے، میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی مجلس میں بیٹھ گیا، اتنے میں وہاں سے ایک جنازہ گزرا اور لوگوں نے صاحبِ جنازہ کی اچھائی کے ساتھ تعریف کی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”واجب ہوگئی۔“ پھر ایک دوسرا جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس کے متعلق برائی کا تذکرہ کیا، اس پر بھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”واجب ہوگئی۔“ ابو الاسود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین! کیا چیز واجب ہوگئی؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نے وہی بات کہی ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی تھی کہ: ”جس مسلمان کی بھلائی پر چار افراد گواہی دے دیں، اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل فرما دے گا۔“ ہم نے عرض کیا: اور اگر تین ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور تین (کی گواہی پر) بھی۔“ پھر ہم نے عرض کیا: اور اگر دو ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور دو (کی گواہی پر) بھی۔“ اس کے بعد ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک گواہ کے متعلق سوال نہیں کیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 145]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيج»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1302، 2500، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1059، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1934، وأخرجه مسند أحمد برقم: 320، وأخرجه فتح الباري برقم: 1330، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3302، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 140»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيج»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1302، 2500، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1059، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1934، وأخرجه مسند أحمد برقم: 320، وأخرجه فتح الباري برقم: 1330، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3302، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 140»
الحكم على الحديث: رجاله رجال الصحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 145 in Urdu