الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. مُسْنَدُ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ
عمرو بن حریث کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1458
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ الْجُشَمِيُّ، حَدَّثَنَا عَفِيفُ بْنُ سَالِمٍ الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ ، قَالَ: بِعْتُ دَارًا لِي وَأَرْضًا بِالْمَدِينَةِ، فَقَالَ لِي أَخِي سَعِيدُ بْنُ حُرَيْثٍ : اسْتَعِفَّ عَنْهَا مَا اسْتَطَعْتَ، وَلَا تُنْفِقَنَّ مِنْهَا شَيْئًا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ بَاعَ دَارًا أَوْ عَقَارًا فَإِنَّهُ قَمِنٌ أَنْ لَا يُبَارَكَ لَهُ فِيهِ إِلَّا أَنْ يَجْعَلَهُ فِي مِثْلِهِ، قَالَ عَمْرٌو : فَاشْتَرَيْتُ بِبَعْضِ ثَمَنِهَا دَارِي هَذِهِ، يَعْنِي دَارَ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ .
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے مدینہ منورہ میں اپنا ایک گھر اور زمین فروخت کی، تو مجھ سے میرے بھائی سیدنا سعید بن حریث رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تم جہاں تک ہو سکے اس فروخت سے دست بردار ہو جاؤ اور اس کی قیمت میں سے کچھ بھی خرچ نہ کرنا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”جس شخص نے اپنا گھر یا جائیداد فروخت کی تو وہ اس لائق ہے (یعنی قوی اندیشہ ہے) کہ اس کے لیے اس میں برکت نہ دی جائے، الا یہ کہ وہ اس رقم کو اسی جیسی کسی دوسری چیز (یعنی جائیداد) میں لگا دے۔““ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ چنانچہ میں نے اس کی قیمت کے کچھ حصے سے اپنا یہ گھر خرید لیا (یعنی سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کا وہ گھر جہاں وہ مقیم تھے)۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمرو بن حريث/حدیث: 1458]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه ابن حبان فى المجروحين [1/ 122، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1454»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه ابن حبان فى المجروحين [1/ 122، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1454»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1458 in Urdu