الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ
سعد بن الاطول کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1512
حَدَّثَنَا ابْنُ عَبْدِ اللهِ بْنُ بَدْرٍ ، حَدَّثَنِي عَبَّادُ بْنُ مُوسَى الْقُرَشِيُّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ ، أَنَّ أَبَاهُ مَاتَ، وَتَرَكَ ثَلَاثَمِائَةِ دِرْهَمٍ وَعِيَالًا، وَدَيْنًا، فَأَرَدْتُ أَنْ أُنْفِقَ عَلَى عِيَالِهِ، فَقَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ أَبَاكَ مَحْبُوسٌ بِدَيْنِهِ، فَاقْضِ عَنْهُ، قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ قَضَيْتُ عَنْهُ مَا خَلَا امْرَأَةً ادَّعَتْ دِينَارَيْنِ، وَلَيْسَ لَهَا بَيِّنَةٌ، قَالَ: أَعْطِهَا فَإِنَّهَا صَادِقَةٌ، فَأَعْطَيْتُهَا.
سیدنا سعد بن اطول رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے والد وفات پا گئے اور انہوں نے ترکے میں تین سو درہم، اہل و عیال اور کچھ قرض چھوڑا، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ارادہ کیا کہ وہ رقم ان کے اہل و عیال پر خرچ کر دوں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: «إِنَّ أَبَاكَ مَحْبُوسٌ بِدَيْنِهِ فَاقْضِ عَنْهُ» ”یقیناً تمہارے والد اپنے قرض کی وجہ سے (جنت سے) روک دیے گئے ہیں، لہٰذا ان کی جانب سے قرض ادا کر دو۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں نے ایک عورت کے سوا ان کا سارا قرض ادا کر دیا ہے جو دو دینار کا دعویٰ کرتی ہے مگر اس کے پاس کوئی گواہ یا ثبوت نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «أَعْطِهَا فَإِنَّهَا صَادِقَةٌ» ”اسے وہ رقم دے دو کیونکہ وہ سچی ہے“، چنانچہ میں نے وہ رقم اسے ادا کر دی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن الأطول/حدیث: 1512]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 19572، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1509»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 19572، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1509»
الحكم على الحديث: إسناده حسن
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1512 in Urdu