🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
99. مُسْنَدُ ثابت بن قیس الأنصاری
ثابت بن قیس انصاری کی روایت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1591
حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو فَضَالَةَ فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْخَبِيرِ بْنِ قَيْسِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ شَمَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قُتِلَ يَوْمَ قُرَيْظَةَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُدْعَى خَلَّادًا، فَقِيلَ لِأُمِّهِ: يَا أُمَّ خَلَّادٍ، قُتِلَ خَلَّادٌ، فَجَاءَتْ وَهِيَ مُتَنَقِّبَةٌ، فَقِيلَ لَهَا: قُتِلَ خَلَّادٌ، وَتَجِيئِينَنَا مُتَنَقِّبَةً؟ قَالَتْ: إِنْ رُزِئْتُ خَلَّادًا، فَلَا أُرْزَأُ حَيَائِي، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: أَمَا إِنَّ لَهُ أَجْرَ شَهِيدَيْنِ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَبِمَ؟ قَالَ: لِأَنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ قَتَلُوهُ.
سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ بنو قریظہ کے دن انصار کا ایک شخص شہید ہوا جسے خلاد کہا جاتا تھا، ان کی والدہ سے کہا گیا: ”اے ام خلاد! خلاد شہید ہو گیا ہے“، وہ نقاب اوڑھ کر تشریف لائیں تو ان سے کہا گیا: ”خلاد شہید ہو گیا ہے اور آپ اس (غم کی) حالت میں بھی نقاب لگا کر آئی ہیں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”اگر میں خلاد کی وجہ سے صدمے سے دوچار ہوئی ہوں تو میں اپنی حیا کے ضیاع کا صدمہ نہیں اٹھانا چاہتی“، پھر لوگوں نے اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اس کے لیے دو شہیدوں کا اجر ہے“، عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کس وجہ سے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس لیے کہ اسے اہل کتاب نے قتل کیا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند ثابت بن قیس الأنصاری/حدیث: 1591]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2488، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1588»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1591 in Urdu