🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
109. مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ
عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1612
قُرِئَ عَلَى بِشْرِ بْنِ الْوَلِيدِ وَأَنَا حَاضِرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنِ ابْنِ الْحَوْتَكِيَّةِ ، عَنْ عُمَرَ : أَنَّ رَجُلًا سَأَلَهُ عَنْ أَكْلِ الْأَرْنَبِ؟ فَقَالَ: ادْعُ لِيَ عَمَّارًا ، فَجَاءَ عَمَّارٌ ، فَقَالَ: حَدِّثْنَا حَدِيثَ الْأَرْنَبِ يَوْمَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَوْضِعِ كَذَا وَكَذَا.
فَقَالَ عَمَّارٌ : أَهْدَى أَعْرَابِيٌّ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْنَبًا، فَأَمَرَ الْقَوْمَ أَنْ يَأْكُلُوا، فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: إِنِّي رَأَيْتُ دَمًا، فَقَالَ: لَيْسَ بِشَيْءٍ، ثُمَّ قَالَ: ادْنُ فَكُلْ، فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ: صَوْمُ مَاذَا؟ قَالَ: أَصُومُ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، قَالَ: فَهَلَّا جَعَلْتَهَا الْبِيضَ؟.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے خرگوش کھانے کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”میرے پاس عمار کو بلاؤ“، پس جب سیدنا عمار رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہمیں خرگوش والا وہ واقعہ سنائیے جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فلاں فلاں مقام پر موجود تھے“، اس پر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک دیہاتی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک خرگوش بطور ہدیہ پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو اسے کھانے کا حکم دیا، ایک دیہاتی نے عرض کیا: میں نے اسے خون آتے دیکھا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں“، پھر فرمایا: ”قریب آ جاؤ اور کھاؤ“، اس نے عرض کیا: میں روزے سے ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کون سے روزے؟“، اس نے جواب دیا کہ میں ہر ماہ تین دن روزے رکھتا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے انہیں ایامِ بیض (چاند کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ) کے روزے کیوں نہ بنا لیا؟“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمار بن ياسر/حدیث: 1612]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: دون جملة الحث على صيام الأيام البيض»
«أخرجه أبو يوسف في "الآثار" [رقم 1044] ، وأبو نعيم في "مسند أبى حنيف" [رقم 302] ، والطبرى في "تهذيب الآثار" [رقم 952] - دون جملة الصيام - وابن أبى شيبة في "مسنده" [رقم 444] - دون جملة الصيام - والبيهقى في "سننه" [19183] ، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1609»

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1612 in Urdu