الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
110. مُسْنَدُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1719
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: قَالَ الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ: مَاتَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُمْ يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، فَلَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُهَا، قَالَ أُنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم: وَكَيْفَ بِأَصْحَابِنَا الَّذِينَ مَاتُوا وَهُمْ يَشْرَبُونَهَا؟ فَنَزَلَتْ" {لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقُوا وَآمَنُوا} [المائدة: 93]
"،
"،
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کچھ لوگوں کا انتقال اس حال میں ہوا کہ وہ شراب نوشی کرتے تھے، پھر جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابہ نے عرض کیا کہ ”ہمارے ان ساتھیوں کا کیا حکم ہوگا جو اس حال میں فوت ہوئے کہ وہ شراب پیتے تھے؟“ تو یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی: ﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقُوا وَآمَنُوا﴾ ”ان لوگوں پر جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، اس چیز پر کوئی گناہ نہیں ہے جو انہوں نے (حرمت سے قبل) کھایا پیا، بشرطیکہ وہ تقویٰ اختیار کریں اور ایمان پر ثابت قدم رہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند البراء بن عازب/حدیث: 1719]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3051، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5350، 5351، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1713»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3051، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5350، 5351، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1713»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1719 in Urdu