🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1794
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَبْهَانَ ، عَنْ أَبِي شَدَّادٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ثَلَاثٌ مَنْ جَاءَ بِهِنَّ مَعَ إِيمَانٍ دَخَلَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَ، وَزُوِّجَ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ حَيْثُ شَاءَ: مَنْ عَفَا عَنْ قَاتِلِهِ، وَأَدَّى دَيْنًا خَفِيًّا، وَقَرَأَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ عَشْرَ مَرَّاتٍ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ، قَالَ: فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَوْ إِحْدَاهُنَّ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: أَوْ إِحْدَاهُنَّ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین عمل ایسے ہیں کہ جو شخص ایمان کی حالت میں انہیں بجا لایا، وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے گا داخل ہوگا اور (جنت کی) حورِ عین سے جہاں چاہے گا اس کا نکاح کر دیا جائے گا: (اول) وہ جس نے اپنے قاتل کو معاف کر دیا، (دوم) وہ جس نے کوئی پوشیدہ قرض ادا کیا، اور (سوم) وہ جس نے ہر فرض نماز کے بعد دس مرتبہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ کی تلاوت کی“، راوی کہتے ہیں کہ اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یا ان میں سے کوئی ایک عمل (کرنے پر بھی یہ انعام ہے)؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، یا ان میں سے کوئی ایک عمل کرنے پر بھی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1794]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16924، 16925، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5916، 6083، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1788»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1794 in Urdu