الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1798
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: كَانَ أُبَيٌّ يُصَلِّي بِأَهْلِ قُبَاءٍ، فَاسْتَفْتَحَ سُورَةً طَوِيلَةً وَدَخَلَ مَعَهُ غُلَامٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فِي الصَّلَاةِ، فَلَمَّا سَمِعَهُ قَدِ اسْتَفْتَحَ بِسُورَةٍ طَوِيلَةٍ، انْفَتَلَ الْغُلَامُ مِنْ صَلَاتِهِ وَكَانَ يُرِيدُ أَنْ يُعَالِجَ نَاضِحًا لَهُ يَسْقِي عَلَيْهِ، فَلَمَّا انْفَتَلَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ قَالَ لَهُ الْقَوْمُ: إِنَّ فُلَانًا انْفَتَلَ مِنَ الصَّلَاةِ، فَغَضِبَ أُبَيٌّ ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْكُو الْغُلَامَ، فَأَتَاهُ الْغُلَامُ يَشْكُوهُ إِلَيْهِ، فَغَضِبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى رُئِيَ الْغَضَبُ فِي وَجْهِهِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ مِنْكُمْ مُنَفِّرِينَ، فَإِذَا صَلَّيْتُمْ فَأَوْجِزُوا، فَإِنَّ خَلْفَكُمُ الضَّعِيفَ، وَالْكَبِيرَ، وَالْمَرِيضَ، وَذَا الْحَاجَةِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اہل قباء کو نماز پڑھا رہے تھے کہ انہوں نے ایک طویل سورت کی تلاوت شروع کر دی، اور ایک انصاری نوجوان ان کے ساتھ نماز میں شریک ہوا، پھر جب اس نے سنا کہ انہوں نے ایک لمبی سورت شروع کر دی ہے تو وہ نوجوان اپنی نماز چھوڑ کر الگ ہو گیا کیونکہ وہ اپنے اس اونٹ کی دیکھ بھال کرنا چاہتا تھا جس کے ذریعے وہ پانی ڈھوتا تھا، چنانچہ جب سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں نے انہیں بتایا کہ فلاں شخص نماز چھوڑ کر چلا گیا ہے، جس پر سیدنا ابی رضی اللہ عنہ غصے میں آ گئے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس نوجوان کی شکایت لے کر حاضر ہوئے، ادھر وہ نوجوان بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ان کی شکایت لے کر حاضر ہو گیا، یہ سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر جلال میں آئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہِ مبارک پر غصے کے آثار نمایاں طور پر دیکھے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کچھ لوگ (دین سے) متنفر کرنے والے ہیں، لہذا جب تم (امامت) کرو تو اختصار ملحوظ رکھا کرو، کیونکہ تمہارے پیچھے مقتدیوں میں ناتواں، بوڑھے، بیمار اور حاجت مند لوگ بھی ہوتے ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1798]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: المرفوع منه فقط: مضى آنفًا [برقم 1795] »
«أخرجه فتح الباري برقم: 670، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1087/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1792»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: المرفوع منه فقط: مضى آنفًا [برقم 1795] »
«أخرجه فتح الباري برقم: 670، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1087/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1792»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1798 in Urdu