الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1820
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: نَادِ يَا عُمَرُ فِي النَّاسِ: أَنَّهُ مَنْ مَاتَ يَعْبُدُ اللهَ مُخْلِصًا مِنْ قَلْبِهِ أَدْخَلَهُ اللهُ الْجَنَّةَ، وَحَرَّمَ عَلَيْهِ النَّارَ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللهِ، أَفَلَا أُبَشِّرُ النَّاسَ؟ قَالَ: لَا، لَا يَتَّكِلُوا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمر! لوگوں میں یہ منادی کر دو کہ جو شخص اس حال میں فوت ہو کہ وہ اپنے دل کے کامل اخلاص کے ساتھ اللہ کی عبادت کرتا ہو، اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل فرمائے گا اور اس پر (دوزخ کی) آگ کو حرام کر دے گا“، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں لوگوں کو یہ خوشخبری نہ سنا دوں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، کہیں وہ (محض اسی بات پر) تکیہ کر کے (عمل سے غافل) نہ ہو جائیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1820]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه عبد بن حميد في "المنتخب" [1038، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1814»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه عبد بن حميد في "المنتخب" [1038، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1814»
الحكم على الحديث: إسناده حسن
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1820 in Urdu