الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1861
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَهْلٍ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: خَرَجَ مَرْحَبُ بْنُ الْحَارِثِ الْيَهُودِيُّ وَهُوَ يَقُولُ:
قَدْ عَلِمَتْ خَيْبَرُ أَنِّي مَرْحَبُ شَاكِي السِّلَاحِ بَطَلٌ مُجَرَّبُ أَطْعَنُ أَحْيَانًا وَحِينًا أَضْرِبُ إِذَا اللُّيُوثُ أَقْبَلَتْ تَلَهَّبُ وَأَحْجَمَتْ عَنْ صَوْلَةِ الْمُجَرِّبِ كَانَ حِمَايَ الْحِمَى لَا يُقْرَبُ
هَلْ مِنْ مُبَارِزٍ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ لِهَذَا؟ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ : أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ أَنَا وَاللهِ الْمَوْتُورُ الثَّائِرُ، قَتَلُوا أَخِي بِالْأَمْسِ، فَقَالَ: قُمْ إِلَيْهِ، اللَّهُمَّ أَعِنْهُ. فَلَمَّا دَنَا أَحَدُهُمَا مِنْ صَاحِبِهِ عَرَضَتْ بَيْنَهُمَا شَجَرَةٌ، فَطَفِقَ أَحَدُهُمَا يَلُوذُ بِهَا مِنْ صَاحِبِهِ، فَكُلَّمَا لَاذَ بِهَا مِنْهُ اقْتَطَعَ بِسَيْفِهِ مَا دُونَهُ حَتَّى رَأَيْتُهَا وَإِنَّهَا كَالرَّجُلِ الْقَائِمِ حَتَّى خَلُصَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا إِلَى صَاحِبِهِ، فَشَدَّ عَلَيْهِ مَرْحَبٌ فَضَرَبَهُ وَاتَّقَاهُ بِالدَّرَقَةِ، فَوَقَعَ سَيْفُهُ فِيهَا فَنَشَبَ، وَعَضَّتْ لَهُ الدَّرَقَةُ فَأَمْسَكَتْهُ، فَضَرَبَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ فَقَتَلَهُ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خیبر کا یہودی مرحب بن حارث یہ رجز پڑھتے ہوئے نکلا: ”خیبر خوب جانتا ہے کہ میں مرحب ہوں، میں ہتھیاروں سے لیس اور آزمودہ کار بہادر ہوں، میں کبھی نیزے سے حملہ کرتا ہوں اور کبھی تلوار سے وار کرتا ہوں، جب جوشیلے بہادر آگے بڑھتے ہیں تو میں پیچھے نہیں ہٹتا، میری چراگاہ (پناہ گاہ) ایسی ہے جس کے قریب نہیں جایا جا سکتا، کیا ہے کوئی مقابلہ کرنے والا؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس (کے مقابلے) کے لیے کون تیار ہے؟“ سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں (تیار) ہوں، اللہ کی قسم! میں مظلوم اور سراپا انتقام ہوں، ان لوگوں نے کل ہی میرے بھائی کو قتل کیا ہے،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی طرف اٹھو“ اور دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَعِنْهُ» ”اے اللہ! اس کی مدد فرما۔“ پھر جب ان دونوں میں سے ہر ایک اپنے حریف کے قریب ہوا تو ان کے درمیان ایک درخت حائل ہو گیا، چنانچہ ان میں سے ہر ایک اپنے حریف سے بچنے کے لیے اس درخت کی اوٹ لینے لگا، جب بھی کوئی اس کے پیچھے چھپتا تو سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ اپنی تلوار سے اس کے سامنے والی ٹہنیوں کو کاٹ دیتے، یہاں تک کہ میں نے اس درخت کو دیکھا کہ وہ (ٹہنیاں کٹنے کے بعد) ایک کھڑے ہوئے انسان کے دھڑ کی مانند رہ گیا، پھر جب دونوں ایک دوسرے کے بالکل سامنے آگئے تو مرحب نے ان پر زوردار حملہ کیا، انہوں نے اپنی ڈھال سے اس کا وار روکا تو مرحب کی تلوار ڈھال میں دھنس کر پھنس گئی، جب ڈھال نے اس کی تلوار کو جکڑ لیا تو سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے اس پر بھرپور وار کیا اور اسے قتل کر دیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1861]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14714، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5899، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1856»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14714، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5899، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1856»
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1861 in Urdu