الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1892
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَتَتِ الْحُمَّى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَأْذَنَتْ عَلَيْهِ، قَالَ: مَنْ أَنْتِ؟ قَالَتْ: أَنَا أُمُّ مِلْدَمٍ، قَالَ: أَتَهْتَدِينَ إِلَى أَهْلِ قُبَاءٍ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَتَتْهُمْ فَحُمُّوا، وَلَقُوا مِنْهَا شِدَّةً فَاشْتَكَوْا إِلَيْهِ، وَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا لَقِينَا مِنَ الْحُمَّى، قَالَ: إِنْ شِئْتُمْ دَعَوْتُ اللهَ فَكَشَفَهَا عَنْكُمْ، وَإِنْ شِئْتُمْ كَانَتْ طَهُورًا، قَالُوا: لَا، بَلْ تَكُونُ لَنَا طَهُورًا أَوْ عَرْفًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بخار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور آپ سے اندر آنے کی اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم کون ہو؟“ اس نے عرض کیا: ”میں امِ ملدم (بخار) ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم اہل قبا کی طرف جانے کا راستہ پا لو گی؟“ اس نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ چنانچہ بخار ان کے پاس چلا گیا اور انہیں بخار نے آگھیر لیا جس کی وجہ سے انہیں سخت مشقت کا سامنا کرنا پڑا، پھر انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمیں اس بخار سے سخت تکلیف پہنچی ہے،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں تو وہ اسے تم سے دور فرما دے گا اور اگر تم چاہو تو یہ تمہارے لیے گناہوں سے پاکیزگی کا ذریعہ بن جائے گا،“ انہوں نے عرض کیا: ”نہیں، بلکہ یہ ہمارے لیے باعثِ طہارت اور اجر و ثواب ہی رہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1892]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13984، وأخرجه فتح الباري برقم: 5321، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 255، 1319، 1320، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1921، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 66، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2935، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1887»
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13984، وأخرجه فتح الباري برقم: 5321، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 255، 1319، 1320، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1921، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 66، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2935، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1887»
الحكم على الحديث: رجاله رجال الصحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1892 in Urdu