الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1896
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: رَكِبَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَسًا بِالْمَدِينَةِ فَصَرَعَهُ عَلَى جِذْمِ نَخْلَةٍ، فَانْفَكَّتْ قَدَمُهُ، فَأَتَيْنَاهُ نَعُودُهُ، فَوَجَدْنَاهُ فِي مَشْرُبَةٍ لِعَائِشَةَ يُسَبِّحُ جَالِسًا، فَقُمْنَا خَلْفَهُ فَسَكَتَ عَنَّا، ثُمَّ أَتَيْنَاهُ مَرَّةً أُخْرَى فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّي الْمَكْتُوبَةَ، فَقُمْنَا خَلْفَهُ فَأَشَارَ إِلَيْنَا فَقَعَدْنَا، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَالَ: إِذَا صَلَّى الْإِمَامُ جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا، وَإِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا، وَلَا تَفْعَلُوا كَمَا يَفْعَلُ أَهْلُ فَارِسَ بِعُظَمَائِهَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں ایک گھوڑے پر سوار ہوئے تو اس نے آپ کو کھجور کے ایک تنے پر گرا دیا جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں کی ہڈی اپنے جوڑ سے سرک گئی، ہم آپ کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے تو ہم نے آپ کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ایک بالا خانے میں بیٹھ کر نفل نماز پڑھتے ہوئے پایا، ہم آپ کے پیچھے (نماز کے لیے) کھڑے ہو گئے تو آپ نے ہمیں کچھ نہ فرمایا، پھر ہم ایک اور موقع پر آپ کے پاس آئے تو آپ کو فرض نماز پڑھاتے ہوئے پایا، ہم آپ کے پیچھے کھڑے ہوئے تو آپ نے ہمیں (بیٹھنے کا) اشارہ کیا اور ہم بیٹھ گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو ارشاد فرمایا: ”جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو، اور جب وہ کھڑے ہو کر پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر پڑھو، اور تم ویسا عمل نہ کرو جیسا اہل فارس اپنے بڑوں کے ساتھ کرتے ہیں (کہ وہ بیٹھے ہوتے ہیں اور یہ ان کے سامنے دست بستہ کھڑے رہتے ہیں)“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1896]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 413، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1200، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 602، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1240، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13793، 14180، وأخرجه فتح الباري برقم: 655، 657، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 886، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2111، 2112، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5638، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2025، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1891»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 413، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1200، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 602، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1240، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13793، 14180، وأخرجه فتح الباري برقم: 655، 657، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 886، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2111، 2112، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5638، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2025، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1891»
الحكم على الحديث: رجاله رجال الصحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1896 in Urdu