🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1898
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: أَقْبَلْنَا مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَأَعْيَا جَمَلِي فَتَخَلَّفْتُ عَلَيْهِ أَسُوقُهُ، قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَاجَةٍ مُتَخَلِّفًا فَلَحِقَنِي فَقَالَ لِي: مَا لَكَ مُتَخَلِّفًا؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا يَا رَسُولَ اللهِ، إِلَّا أَنَّ جَمَلِي ضَلَعَ عَلَيَّ فَأَرَدْتُ أَنْ أُلْحِقَهُ بِالْقَوْمِ، قَالَ: فَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذَنَبِهِ فَضَرَبَهُ، ثُمَّ زَجَرَهُ، فَقَالَ: ارْكَبْ، فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي بَعْدُ وَإِنِّي لَأَكُفُّهُ عَنِ الْقَوْمِ.
قَالَ: فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا دُونَ الْمَدِينَةِ فَأَرَدْتُ أَنْ أَتَعَجَّلَ إِلَى أَهْلِي، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَأْتِ أَهْلَكَ طُرُوقًا، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ، قَالَ: فَمَا تَزَوَّجْتَ؟ قُلْتُ: امْرَأَةً ثَيِّبًا، قَالَ: فَهَلَّا بِكْرًا تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ؟ قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ عَبْدَ اللهِ تُوُفِّيَ أَوِ اسْتُشْهِدَ، وَتَرَكَ جَوَارِيَ، فَكَرِهْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَ إِلَيْهِنَّ مِثْلَهُنَّ، قَالَ: فَسَكَتْ وَلَمْ يَقُلْ لِي أَحْسَنْتَ وَلَا أَسَأْتَ. قَالَ: ثُمَّ قَالَ لِي: بِعْنِي جَمَلَكَ هَذَا، قَالَ: قُلْتُ: لَا، بَلْ هُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: لَا، بَلْ بِعْنِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: لَا، بَلْ هُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: لَا، بَلْ بِعْنِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: فَإِنَّ لِرَجُلٍ عَلَيَّ أُوقِيَّةَ ذَهَبٍ فَهُوَ لَكَ بِهَا، قَالَ: قَدْ أَخَذْتُ، فَتَبَلَّغْ عَلَيْهِ الْمَدِينَةَ، قَالَ: فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِبِلَالٍ : أَعْطِهِ أُوقِيَّةَ ذَهَبٍ وَزِدْهُ، قَالَ: فَأَعْطَانِي أُوقِيَّةَ ذَهَبٍ وَزَادَنِي قِيرَاطًا، قَالَ: فَقُلْتُ: لَا تُفَارِقُنِي زِيَادَةُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: فَكَانَ فِي كِيسٍ لِي فَأَخَذَهُ أَهْلُ الشَّامِ يَوْمَ الْحَرَّةِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مکہ سے مدینہ کی جانب واپس آ رہے تھے، میرا اونٹ تھک کر نڈھال ہو گیا جس کی وجہ سے میں اسے ہانکتا ہوا پیچھے رہ گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی ضرورت کی بناء پر قافلے کے پیچھے تشریف فرما تھے، آپ مجھ سے آ ملے اور دریافت فرمایا: ”تم پیچھے کیوں رہ گئے ہو؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرا اونٹ تھک کر لنگڑانے لگا ہے، میں اسے قافلے سے ملانے کی کوشش کر رہا ہوں، راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دم پکڑ کر اسے ضرب لگائی اور پھر اسے ڈانٹا تو فرمایا: ”اب سوار ہو جاؤ“، اس کے بعد میں نے خود کو دیکھا کہ میں اس اونٹ کو لوگوں سے آگے بڑھنے سے روک رہا تھا، پھر ہم مدینہ کے قریب ایک مقام پر اترے تو میں نے اپنے گھر والوں کے پاس جانے میں جلدی کرنا چاہی، جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”رات کے وقت (اچانک) اپنے گھر والوں کے پاس نہ جانا“، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے حال ہی میں شادی کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کس سے شادی کی ہے؟“ میں نے عرض کیا: ایک بیوہ عورت سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی کنواری لڑکی سے کیوں نہ کی کہ تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی؟“ میں نے عرض کیا: (میرے والد) سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فوت یا شہید ہو گئے اور پیچھے میری بہنیں چھوڑ گئے ہیں، تو میں نے یہ بات ناپسند کی کہ ان کے پاس ان جیسی ہی کوئی کم عمر لڑکی لے آؤں، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے اور مجھے نہ اچھا کہا اور نہ برا، پھر مجھ سے فرمایا: ”اپنا یہ اونٹ میرے ہاتھ فروخت کر دو“، میں نے عرض کیا: نہیں، بلکہ اے اللہ کے رسول! یہ آپ ہی کا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ اسے میرے ہاتھ بیچ دو“، میں نے پھر عرض کیا: نہیں، بلکہ یہ آپ ہی کا ہے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”نہیں، اسے میرے ہاتھ فروخت کرو“، میں نے عرض کیا: مجھ پر ایک شخص کا ایک اوقیہ سونا قرض ہے، پس اتنی قیمت کے عوض یہ اونٹ آپ کا ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اسے خرید لیا، اب تم مدینہ پہنچنے تک اس پر سواری کر لو“، جب میں مدینہ پہنچا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اسے ایک اوقیہ سونا دے دو اور کچھ مزید بھی دینا“، انہوں نے مجھے ایک اوقیہ سونا دیا اور ایک قیراط کا اضافہ کیا، میں نے اپنے جی میں کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عطا کردہ یہ زیادتی مجھ سے کبھی جدا نہیں ہوگی، چنانچہ وہ میرے پاس ایک تھیلے میں محفوظ رہی یہاں تک کہ یومِ حرہ کے موقع پر اہل شام نے اسے چھین لیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1898]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1707، 1991، 2185، 2255، 2463، 2569، 2706، 2805، 2921، 2923، 3826، 4791، 4792، 4947، 4949، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 715، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1100، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3219، 3220، 3226، 4590، 4591، 4637، 4638، 4639، 4640، 4641، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2048، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1860، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13967، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2216، وأخرجه فتح الباري برقم: 1706، 2122، 2185، 2569، 3898، 5804، 6024، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15359، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2551، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5185، 5740، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 187، وأخرجه شرح السنة برقم: 2115، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1893»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1898 in Urdu