🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1912
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَتْ عِنْدَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةُ امْرَأَةٌ مَعَهَا صَبِيٌّ يَقْطُرُ مَنْخِرَاهُ دَمًا، فَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مَا شَأْنُ هَذَا الصَّبِيِّ؟ قَالَتْ: بِهِ الْعُذْرَةُ، قَالَ: وَيْحَكُنَّ يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، لَا تَقْتُلْنَ أَوْلَادَكُنَّ، وَأَيُّ امْرَأَةٍ كَانَ بِصَبِيِّهَا عُذْرَةٌ أَوْ وَجَعٌ بِرَأْسِهِ، فَلْتَأْخُذْ قُسْطًا هِنْدِيًّا فَلْتَحُكَّهُ، ثُمَّ لِتُسْعِطْهُ، ثُمَّ أَمَرَ عَائِشَةَ ، فَفَعَلَتْ ذَلِكَ بِالصَّبِيِّ، فَبَرَأَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک عورت موجود تھی جس کے ہمراہ ایک بچہ تھا جس کے نتھنوں سے خون ٹپک رہا تھا، اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اس بچے کو کیا ہوا ہے؟“، انہوں نے عرض کی کہ اسے عذرہ (گلے کی بیماری) ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری خرابی ہو اے عورتوں کی جماعت! اپنی اولاد کو قتل نہ کرو، جس کسی عورت کے بچے کو عذرہ کی تکلیف ہو یا سر میں درد ہو تو اسے چاہیے کہ وہ قسطِ ہندی (عودِ ہندی) لے کر اسے رگڑے اور پھر اسے (بطورِ دوا) اس کے ناک میں ڈالے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا تو انہوں نے بچے کے ساتھ ایسا ہی کیا جس سے وہ تندرست ہو گیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1912]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13976، وأخرجه فتح الباري برقم: 5368، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7532، 7533، 8291، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7833، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1907»

الحكم على الحديث: رجاله رجال الصحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1912 in Urdu