الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1951
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي صُعَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ أَشْرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الشُّهَدَاءِ الَّذِينَ اسْتُشْهِدُوا يَوْمَئِذٍ فَقَالَ: زَمِّلُوهُمْ بِدِمَائِهِمْ، فَإِنِّي قَدْ شَهِدْتُ عَلَى هَؤُلَاءِ، فَكَانَ يُدْفَنُ الرَّجُلَانِ وَالثَّلَاثَةُ فِي الْقَبْرِ الْوَاحِدِ، وَيَسْأَلُ: أَيُّهُمْ كَانَ أَقْرَأَ لِلْقُرْآنِ؟ فَيُقَدِّمُهُ. قَالَ جَابِرٌ : فَدُفِنَ أَبِي وَعَمِّي يَوْمَئِذٍ فِي قَبْرٍ وَاحِدٍ.
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب احد کا دن تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان شہداء کے پاس تشریف لائے جو اس دن شہید ہوئے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انہیں ان کے خون سمیت ہی (کفن میں) لپیٹ دو، کیونکہ میں ان (کی جاں نثاری) پر گواہ ہوں“، چنانچہ دو اور تین آدمیوں کو ایک ہی قبر میں دفن کیا جاتا تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دریافت فرماتے تھے: ”ان میں سے کسے قرآن زیادہ یاد ہے؟“ پھر (جس کی طرف اشارہ ہوتا) اسے (لحد میں) مقدم فرماتے؛ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اس دن میرے والد اور میرے چچا کو بھی ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا تھا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1951]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 23147، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1947»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 23147، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1947»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1951 in Urdu