🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1957
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَسَعَ رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ: يَا لَلْأَنْصَارِ وَقَالَ الْمُهَاجِرِيُّ: يَا لَلْمُهَاجِرِينَ، فَلَمَّا سَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاكَ، قَالَ: مَا بَالُ دَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ كَسَعَ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: دَعُوهَا فَإِنَّهَا مُنْتِنَةٌ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أُبَيٍّ ابْنِ سَلُولَ : أَقَدْ فَعَلُوهَا؟ لَئِنْ رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ، فَقَالَ عُمَرُ : دَعْنِي يَا رَسُولَ اللهِ أَضْرِبْ عُنُقَ هَذَا الْمُنَافِقِ، فَقَالَ: دَعْهُ إِنَّهُ لَا يَتَحَدَّثُ النَّاسُ أَنَّ مُحَمَّدًا يَقْتُلُ أَصْحَابَهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مہاجر شخص نے ایک انصاری کو (پیچھے سے) ٹھوکر ماری، جس پر انصاری نے پکارا: ”اے انصار (میری مدد کو آؤ)!“ اور مہاجر نے پکارا: ”اے مہاجرین (پہنچو)!“ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سنا تو دریافت فرمایا: ”یہ جاہلیت کی پکار کیسی ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ایک مہاجر شخص نے ایک انصاری کو ٹھوکر ماری ہے (جس کی وجہ سے یہ آوازیں اٹھی ہیں)۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس (جاہلی نعرے بازی) کو چھوڑ دو کہ یہ نہایت ہی بدبودار اور قبیح حرکت ہے۔“ جب یہ بات عبداللہ بن ابی بن سلول تک پہنچی تو اس نے کہا: ”کیا واقعی انہوں نے ایسا کر دکھایا ہے؟ ﴿اگر ہم مدینہ واپس لوٹے تو وہاں کا نہایت معزز شخص وہاں کے نہایت ذلیل شخص کو وہاں سے نکال باہر کرے گا﴾ ۔“ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے اجازت دیجیے کہ میں اس منافق کی گردن اڑا دوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، کہیں لوگ یہ نہ کہنے لگیں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنے ہی ساتھیوں کو قتل کرنے لگے ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1957]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى [برقم 1824] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3330، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2584، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3315، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14058، 14221، 14709، 14801، وأخرجه فتح الباري برقم: 618، 2233، 3330، 4622، 4624، 5430، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 18041، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1952»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1957 in Urdu