الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1976
حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ فِيهَا دَارًا، فَسَمِعْتُ فِيهَا ضَوْضَاءَ، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ قَالُوا: لِرَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ، قُلْتُ: مَنْ هُوَ؟ قَالُوا: عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخُلَهَا، فَذَكَرْتُ غَيْرَتَكَ يَا أَبَا حَفْصٍ ، فَبَكَى، وَقَالَ: أَعَلَيْكَ أَغَارُ يَا رَسُولَ اللهِ.؟!
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں ایک گھر دیکھا جس میں مجھے کچھ آوازیں سنائی دیں، میں نے پوچھا: یہ کس کا ہے؟ فرشتوں نے جواب دیا: یہ قریش کے ایک مرد کا ہے۔ میں نے دریافت کیا: وہ کون ہے؟ انہوں نے بتایا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ۔ تو میں نے اس میں داخل ہونے کا ارادہ کیا لیکن اے ابوحفص! مجھے تمہاری غیرت یاد آگئی۔“ یہ سن کر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ رو پڑے اور عرض گزار ہوئے: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا بھلا میں آپ کے مقابلے میں غیرت کھاؤں گا؟“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1976]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3476، 4928، 6621، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2394، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13909، وأخرجه فتح الباري برقم: 1098، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2073، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1971»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3476، 4928، 6621، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2394، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13909، وأخرجه فتح الباري برقم: 1098، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2073، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1971»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1976 in Urdu