الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1990
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: هَلَكَ أَبِي فَتَرَكَ سَبْعَ بَنَاتٍ أَوْ تِسْعَ بَنَاتٍ - قَالَ حَمَّادٌ : وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: تِسْعَ.. - فَتَزَوَّجْتُ امْرَأَةً ثَيِّبًا، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا؟ قُلْتُ: ثَيِّبًا، قَالَ: فَهَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ، أَوْ قَالَ: تُضَاحِكُهَا وَتُضَاحِكُكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: إِنَّ عَبْدَ اللهِ هَلَكَ وَتَرَكَ تِسْعَ بَنَاتٍ، وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أَجِيئَهُنَّ بِمِثْلِهِنَّ، فَأَرَدْتُ امْرَأَةً تَقُومُ عَلَيْهِنَّ، فَقَالَ لِي: بَارَكَ اللهُ لَكَ، أَوْ قَالَ خَيْرًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ) فوت ہوئے تو انہوں نے اپنے پیچھے سات یا نو بیٹیاں چھوڑیں، حماد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ انہوں نے نو ہی کہا تھا، پھر میں نے ایک بیوہ (یا مطلقہ) عورت سے نکاح کر لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”اے جابر! کیا تم نے نکاح کر لیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کنواری سے یا بیوہ سے؟“ میں نے عرض کیا: بیوہ سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کسی نوجوان لڑکی سے نکاح کیوں نہ کیا کہ تم اس کے ساتھ کھیلتے اور وہ تمہارے ساتھ کھیلتی؟“ یا فرمایا: ”تم اس کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے اور وہ تمہارے ساتھ ہنسی مذاق کرتی؟“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: بے شک (میرے والد) عبداللہ فوت ہو گئے ہیں اور انہوں نے نو بیٹیاں چھوڑی ہیں، اور میں نے یہ بات پسند نہ کی کہ میں ان کے پاس ان جیسی ہی (غیر تجربہ کار لڑکی) لے آؤں، اس لیے میں نے ایسی عورت کا ارادہ کیا جو ان کی دیکھ بھال اور ان کے معاملات کی درستی کر سکے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: «بَارَكَ اللَّهُ لَكَ» ”اللہ تعالیٰ تمہیں برکت عطا فرمائے“ یا فرمایا: ”بہتر ہوا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1990]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5052، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 715، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1100، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1860، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13764، 13894، 13967، 14447، 14480، 14544، 14595، 14771، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2216، وأخرجه فتح الباري برقم: 1706، 2122، 2185، 2569، 3898، 6024، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15359، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2551، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3410، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 187، 649، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7138، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7124، 7166، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1985»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1990 in Urdu