🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1999
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِكَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ : يَا كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ ، الصَّلَاةُ قُرْبَانٌ، وَالصِّيَامُ جُنَّةٌ، وَالصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الْخَطِيئَةَ كَمَا يُطْفِئُ الْمَاءُ النَّارَ، يَا كَعْبُ بْنَ عُجْرَةَ ، النَّاسُ غَادِيَانِ: فَبَائِعٌ نَفْسَهُ فَمُوبِقٌ رَقَبَتَهُ، وَمُبْتَاعٌ نَفْسَهُ فَمُعْتِقٌ رَقَبَتَهُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے کعب بن عجرہ! نماز (خالق کا) قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، روزہ (گناہوں سے بچاؤ کے لیے) ڈھال ہے، اور صدقہ گناہوں کو اس طرح مٹا دیتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے؛ اے کعب بن عجرہ! تمام لوگ صبح کے وقت (اپنے عمل کی منڈی میں) نکلنے والے ہیں، پھر کوئی اپنی جان کا سودا (نافرمانی کے بدلے) کر کے اسے ہلاکت میں ڈال دیتا ہے، اور کوئی اپنی جان کا سودا (اطاعت کے عوض) کر کے اسے (عذاب سے) آزاد کرالیتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1999]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده قوي .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14860، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2776، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20719، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6084، 8351، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17710، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1723، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1345، وأخرجه شرح السنة برقم: 2029، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1995»

الحكم على الحديث: إسناده قوي

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1999 in Urdu