🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2019
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَوْ قَدْ جَاءَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ أَعْطَيْتُكَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا، وَحَثَا سُفْيَانُ يُرِينَا بِيَدِهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ نَحْوَ رَأْسِهِ، فَلَمْ يَقْدَمْ مَالُ الْبَحْرَيْنِ حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا أَنْ قَدِمَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ قَامَ أَبُو بَكْرٍ ، فَقَالَ: مَنْ كَانَتْ لَهُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِدَةٌ أَوْ دَيْنٌ فَلْيَأْتِ، قَالَ جَابِرٌ : فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَدَنِي، قَالَ: فَأَعْطَانِي، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ أَسْأَلُهُ، فَلَمْ يُعْطِنِي، ثُمَّ أَتَيْتُهُ الثَّالِثَةَ، فَقُلْتُ: قَدْ سَأَلْتُكَ فَلَمْ تُعْطِنِي وَسَأَلْتُ فَلَمْ تُعْطِنِي، فَإِمَّا أَنْ تُعْطِيَ، وَإِمَّا أَنْ تَبْخَلَ عَلَيَّ، فَقَالَ: وَأَيُّ الدَّاءِ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ! مَا مَنَعْتُكَ مِنْ مَرَّةٍ إِلَّا وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُعْطِيَكَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”اگر بحرین کا مال آگیا تو میں تمہیں اس طرح، اس طرح اور اس طرح (تین مرتبہ لپ بھر کر) عطا کروں گا۔“ اور (راویِ حدیث) سفیان رحمہ اللہ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے تین مرتبہ لپ بھرنے کا اشارہ کر کے ہمیں دکھایا۔ ابھی بحرین کا مال نہیں آیا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی، چنانچہ جب وہ مال آگیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر فرمایا: ”جس کسی کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ کوئی وعدہ ہو یا کوئی قرض ہو تو وہ ہمارے پاس آئے۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ان کے پاس گیا اور عرض کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا، چنانچہ انہوں نے مجھے عطا فرمایا، اس کے بعد میں دوبارہ ان کے پاس مانگنے گیا تو انہوں نے مجھے نہ دیا، پھر میں تیسری بار حاضر ہوا اور عرض کی کہ میں نے آپ سے سوال کیا مگر آپ نے مجھے عطا نہ فرمایا، پھر سوال کیا تو آپ نے نہ دیا، اب یا تو آپ مجھے عطا فرمائیں یا پھر مجھ سے بخل برتیں، اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بخل سے بڑھ کر اور کون سی بیماری زیادہ مہلک ہو سکتی ہے؟ میں نے جب بھی تمہیں دینے سے انکار کیا تو میرے پیشِ نظر یہی تھا کہ میں تمہیں (بیک وقت وافر مقدار میں) عطا کروں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2019]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4122، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2314، وأخرجه فتح الباري برقم: 2174، 2968، وأخرجه مسند البزار برقم: 286، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 348، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6368، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2015»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2019 in Urdu