🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2039
حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ الْمَدَنِيُّ ، وَغَيْرُهُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ امْرَأَةَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ سَعْدًا هَلَكَ وَتَرَكَ ابْنَتَيْنِ وَأَخَاهُ، فَعَمَدَ أَخُوهُ فَقَبَضَ مَا تَرَكَ سَعْدٌ ، وَإِنَّمَا تُنْكَحُ النِّسَاءُ عَلَى أَمْوَالِهِنَّ، فَلَمْ يُجِبْهَا فِي مَجْلِسِهِ ذَلِكَ، ثُمَّ جَاءَتْ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، ابْنَتَا سَعْدٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ادْعُ لِيَ أَخَاهُ، فَجَاءَهُ، فَقَالَ: ادْفَعْ إِلَى ابْنَتَيْهِ الثُّلُثَيْنِ، وَإِلَى امْرَأَتِهِ الثُّمُنَ، وَلَكَ مَا بَقِيَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ کی زوجہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! سعد وفات پا گئے ہیں اور وہ اپنے پیچھے دو بیٹیاں اور ایک بھائی چھوڑ گئے ہیں، پس ان کے بھائی نے سعد کے چھوڑے ہوئے تمام ترکے پر قبضہ کر لیا ہے، حالانکہ عورتوں سے ان کے مال کی بنیاد پر ہی نکاح کیا جاتا ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت اس مجلس میں انہیں کوئی جواب نہیں دیا، پھر وہ دوبارہ حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! سعد کی بیٹیوں (کا کیا بنے گا)؟“ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے بھائی کو میرے پاس بلاؤ۔“ جب وہ حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا: ”سعد کی دونوں بیٹیوں کو (کل ترکے کا) دو تہائی حصہ دو، ان کی بیوہ کو آٹھواں حصہ ادا کرو اور جو باقی بچ جائے وہ تمہارا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2039]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2092، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2891، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2720، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8024، 8062، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7420، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1286، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2035»

الحكم على الحديث: إسناده حسن

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2039 in Urdu