الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2057
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَبِي طَيْبَةَ فَحَجَمَهُ، فَسَأَلَهُ: كَمْ ضَرِيبَتُكَ؟ قَالَ: ثَلَاثَةُ آصُعٍ فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوطیبہ رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پچھنے لگائے (حجامہ کیا)، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”تمہارا (اپنے مالک کو ادا کیا جانے والا روزانہ کا) مقررہ خراج کتنا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”تین صاع“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ذمے سے ایک صاع کم کروا دیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2057]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14395، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3608، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5842، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2735/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2053»
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2057 in Urdu