الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2074
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يَحْمِلُ الْخَمْرَ مِنْ خَيْبَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَيَبِيعُهَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَحَمَلَ مِنْهَا بِمَالٍ، فَقَدِمَ بِهِ الْمَدِينَةَ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ: يَا فُلَانُ، إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ فَوَضَعَهَا حَيْثُ انْتَهَى عَلَى تَلٍّ، وَسَجَّى عَلَيْهِ بِأَكْسِيَةٍ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، بَلَغَنِي أَنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ؟ قَالَ: أَجَلْ، قَالَ: إِنِّي أَرُدُّهَا عَلَى مَنِ ابْتَعْتُهَا مِنْهُ؟ قَالَ: لَا يَصْلُحُ رَدُّهَا، قَالَ: لِيَ أَنْ أُهْدِيَهَا؟... وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص خیبر سے مدینہ منورہ شراب لایا کرتا تھا اور اسے مسلمانوں کے ہاتھ فروخت کرتا تھا، چنانچہ وہ ایک مرتبہ (تجارت کے لیے) شراب لے کر مدینہ پہنچا، تو اسے ایک مسلمان شخص ملا اور کہنے لگا: ”اے فلاں! بے شک شراب حرام کر دی گئی ہے“، چنانچہ اس نے وہ شراب وہیں ایک ٹیلے پر رکھ دی جہاں وہ رکا ہوا تھا اور اسے چادروں سے ڈھانپ دیا، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ شراب حرام کر دی گئی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں“، اس نے عرض کی: ”کیا میں اسے اس شخص کو واپس کر دوں جس سے میں نے یہ خریدی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کا واپس کرنا درست نہیں ہے“، اس نے پوچھا: ”کیا میرے لیے یہ جائز ہے کہ میں اسے ہدیہ کر دوں؟“۔۔۔ اور راوی نے مکمل حدیث ذکر کی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2074]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده فيه ضعف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق: مضى [برقم 1884] »
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3739، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5809، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2860، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 428، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2070»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق: مضى [برقم 1884] »
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3739، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5809، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2860، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 428، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2070»
الحكم على الحديث: إسناده فيه ضعف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2074 in Urdu